کبھی کوئی پروگرام نہیں لکھا؟ کوئی بات نہیں۔ یہ کتاب اسی سوال سے شروع ہوتی ہے کہ "پروگرام ہوتا کیا ہے؟" اور آخری باب تک آپ اپنے ہاتھ سے ایک چھوٹی سی ایپ بنا چکے ہوتے ہیں جو اپنا ڈیٹا فائل میں محفوظ رکھتی ہے۔ سب کچھ روزمرہ کی سادہ اردو میں، اور بالکل مفت۔
انگریزی کی فکر نہ کریں اور مشکل الفاظ سے نہ گھبرائیں۔ سیکھنے کا شوق ہے تو بس اتنا کافی ہے۔
جو پروگرامنگ کی طرف اپنا پہلا قدم اٹھانا چاہتے ہیں۔
جنہوں نے کبھی کوئی پروگرام نہیں لکھا اور سمجھ نہیں آتا کہ کہاں سے شروع کریں۔
جو بچوں کو ان کی اپنی زبان میں کمپیوٹر سکھانا چاہتے ہیں۔
ہر وہ شخص جو انگریزی کی وجہ سے پیچھے رہ گیا، مگر سیکھنے کا شوق اب بھی رکھتا ہے۔
بہت سے لوگ پروگرامنگ سیکھنا شروع کرتے ہیں اور پہلے ہفتے میں ہی چھوڑ دیتے ہیں۔ وجہ اکثر یہ نہیں ہوتی کہ بات مشکل ہے، بلکہ یہ کہ ہر کتاب اور ہر ویڈیو انگریزی میں ہے۔ اسی لیے یہ کتاب اردو میں لکھی گئی۔
umar = int(input("Umar: ")) if umar >= 13 and umar <= 19: print("Aap teenager hain") else: print("Aap teenager nahi hain")
ہر باب پچھلے باب سے ایک قدم آگے جاتا ہے۔ آخری دو ابواب میں سب کچھ جوڑ کر ایک اصلی ایپ بنتی ہے۔
کتاب کیوں لکھی گئی، کس کے لیے ہے، اور اسے کیسے پڑھیں۔
کمپیوٹر اور پروگرام کیا ہیں، اور پائتھن ہی کیوں؟
Introduction to Programmingاپنے کمپیوٹر پر پائتھن لگائیں اور پہلا پروگرام چلائیں۔
Installing Pythonباورچی خانے کے ڈبوں کی طرح، ہر چیز ایک نام کے ساتھ رکھنا۔
Variables"اگر یہ ہو تو یہ کرو، ورنہ وہ"۔ کمپیوٹر کو فیصلہ کرنا سکھائیں۔
if · elif · elseایک کام بار بار کروانا، بغیر بار بار لکھے۔
for · whileلفٹ کے بٹنوں کی طرح، کئی راستوں میں سے ایک چننا۔
match · caseعدد، لکھائی، سچ اور جھوٹ۔ ہر چیز کی اپنی قسم ہے۔
Data Typesلسٹ، ٹپل، سیٹ اور ڈکشنری: بہت سی چیزیں ایک ساتھ سنبھالنا۔
list · tuple · set · dictترکیب ایک بار لکھیں، پھر جتنی بار چاہیں استعمال کریں۔
Functionsفائل پڑھنا اور لکھنا، اور CSV اور JSON سے جان پہچان۔
File I/O · csv · jsonایک پوری ایپ جو طلبہ کا ڈیٹا ڈالتی، دکھاتی، بدلتی اور مٹاتی ہے، اور CSV میں محفوظ رکھتی ہے۔
CRUD App with CSVوہی طلبہ کا ریکارڈ، اب JSON فائل کے ساتھ۔
The Same App with JSONکیا سیکھا، آگے کیا سیکھیں، اور جلد دوم کی ایک جھلک۔
کتاب میں رنگین خانے ہیں تاکہ ایک نظر میں پتا چل جائے کہ آپ کیا پڑھ رہے ہیں۔
چھوٹا سا کوڈ، اس کا نتیجہ، اور سمجھایا گیا ہے کہ کیا ہوا۔
وہ ضروری باتیں اور عام غلطیاں جن کا دھیان رکھنا ہے۔
خود کر کے سیکھیں: آسان سوالوں سے چیلنج تک، اور آخر میں جوابات۔
علم بانٹنے سے بڑھتا ہے، اسی لیے یہ کتاب بالکل مفت ہے۔ نہ کوئی قیمت، نہ رجسٹریشن، نہ کوئی شرط۔ کتاب کا پورا سورس GitHub پر موجود ہے، جہاں سے کوئی بھی اسے دیکھ سکتا ہے، استعمال کر سکتا ہے اور بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔
دوسری جلد لکھی جا رہی ہے۔ یہ وہیں سے شروع ہو گی جہاں جلد اول ختم ہوتی ہے، اور اسی انداز میں ہو گی: سادہ زبان، بہت سی مثالیں اور ڈھیر ساری مشقیں۔ یہ بھی بالکل مفت ہو گی۔
جی ہاں، پوری کتاب مفت ہے۔ یہ اوپن سورس ہے، یعنی اس کا سورس سب کے لیے کھلا ہے۔ آپ اسے ڈاؤن لوڈ کریں، پرنٹ کریں اور جس کے ساتھ چاہیں بانٹیں۔
نہیں۔ کتاب بالکل شروع سے ہے۔ کوڈ میں جو چند انگریزی الفاظ آتے ہیں، جیسے print یا if، ہر ایک کا مطلب پہلی بار آتے ہی سمجھا دیا ہے۔
ایک ونڈوز کمپیوٹر اور تھوڑا سا وقت۔ پائتھن بھی مفت ہے، اور اسے انسٹال کرنے کا طریقہ باب ۲ میں قدم بہ قدم لکھا ہے۔
جی ہاں، زیادہ تر ابواب کے آخر میں جوابات دیے ہیں تاکہ آپ اپنا کام خود جانچ سکیں۔
GitHub پر ایک issue کھول دیں اور جلد، باب اور حصے کا نمبر لکھ دیں۔ آپ کی مدد سے کتاب سب کے لیے بہتر ہو گی۔
پائتھن پروگرامنگ آسان اردو میں: جلد اول۔ بارہ ابواب، سیکڑوں مثالیں، ڈھیروں مشقیں، اور سب کچھ مفت۔